خواب: ذاتی راز
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"خواب تین طرح کے ہوتے ہیں:
(1) شیطان کی طرف سے،
(2) نفس (آدمی کی سوچوں) کی باتوں پر مبنی،
(3) اور اللہ کی طرف سے (ربّانی خواب)"
(صحیح مسلم)
اور ایک اور حدیث میں ہے:
"سب سے سچے خواب فجر کے وقت آتے ہیں"
(جامع الترمذی)
خواب یونہی نہیں آتے، یہ نشانیاں ہوتے ہیں
جن کے پیچھے کوئی اشارہ، راز یا بیداری چھپی ہوتی ہے۔
1. شیطانی خواب:
ایسے خواب جن میں خوف، کمزوری، یا وسوسے نظر آئیں۔
یہ خواب آپ کو دکھاتے ہیں کہ آپ کی کون سی روحانی یا نفسیاتی کمزوریاں ہیں
جہاں شیطان حملہ آور ہو رہا ہے۔
اگر خواب ڈرا دے یا شیطانی ہو؟
اُٹھتے ہی
"لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ"
پڑھنا ضروری ہے
اس سے شیطانی اثر زائل ہو جاتا ہے۔
2. نفسیاتی (ذہنی) خواب:
یہ خواب آپ کے دن بھر کی سوچوں، الجھنوں اور ذہنی تھکن کی عکاسی کرتے ہیں۔
جو باتیں آپ بیداری میں سمجھ نہیں پاتے، وہ خواب کی زبان میں ظاہر ہو جاتی ہیں۔
3. ربّانی خواب:
یہ اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، ان میں رہنمائی، خوشخبری، یا کوئی پاکیزہ پیغام ہوتا ہے۔
یہ خواب روشنی ہوتے ہیں
اور اکثر فجر کے وقت آتے ہیں۔
خوابوں کو سمجھنے کا اصل طریقہ:
پیٹرن ہوتا ہے ۔۔
کیونکہ اصل سمجھ وہاں سے شروع ہوتی ہے۔
پہلا مرحلہ:
خواب کس طرف سے آیا؟
(شیطانی؟ نفسیاتی؟ یا ربّانی؟)
دوسرا مرحلہ:
کیا یہ خواب آپ کے پچھلے خوابوں سے جڑا ہوا ہے؟
(کیا اس میں کوئی تسلسل، تکرار یا پرانا اشارہ ہے؟)
تیسرا مرحلہ:
اس خواب سے پہلے اور بعد میں آپ کی زندگی میں کیا واقعات، جذبات، یا تبدیلیاں آئیں؟
(کیا وہ حالات خواب کے ساتھ میل کھاتے ہیں؟)
یہ تین قدم خواب کی گہرائی میں جانے کا ذریعہ ہیں۔
خواب بھول جانا یا نہ سمجھ آنا؟
اگر خواب یاد نہ رہے:
تو یہ ایمان کی کمزوری کی علامت ہو سکتی ہے۔
یاد رکھنا بھی روح کی تربیت ہے۔
اگر خواب سمجھ نہ آئے:
تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو خود کو تیار کرنا ہے
اپنے خوابوں کو سمجھنے کے لیے شعور، علم اور خاموشی درکار ہے۔
اور:
اپنے خواب سب کو نہ سنائیں۔
یہ آپ کے ذاتی راز ہوتے ہیں
اور راز ہر کسی سے نہیں بانٹے جاتے۔
Comments
Post a Comment